Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں خارج کردیں

پشاور ہائیکورٹ نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا
شائع 01 اپريل 2024 05:11pm

پشاور ہائیکورٹ نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کی کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

مراد سعید کے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات منظوری کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تاج محمد آفریدی نے کاغذات واپس لیے ہیں، اب وہ سینیٹ امیدوار نہیں، امیدوار نہ ہونے کی صورت میں اعتراض نہیں کرسکتے۔

عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تاج محمد آفریدی شروع سے اعتراض کنندہ ہے، درخواست دائر کرتے وقت امیدوار بھی تھا، مراد سعید نے مقدمات سے متعلق درست تفصیل نہیں فراہم کی مراد سعید نے اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے جبکہ مراد سعید نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد جرمانہ بھی جمع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات جرمانہ جمع نہ کرنے پر مسترد ہوئے تھے، اپیل خود دائر کرنا ہوتی ہے لیکن مراد سعید مفرور ہیں۔

جس پر جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ مفرور ہونے سے متعلق سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے، مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جبکہ اثاثے ظاہر کئے گئے ہیں، ایف بی آر کے دستاویز ساتھ موجود ہیں، مراد سعید کے تصدیق اور تائید کنندہ خود آر او کے سامنے پیش ہوئے تو دستخط کیسے جعلی ہوسکتے، مراد سعید نے بھی دستخط کیے، ویڈیو آر او کو دکھائی بھی ہے۔

جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کی کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

مزید پڑھیں

سینیٹ انتخابات: زلفی بخاری، اعظم سواتی نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

مراد سعید، اعظم سواتی، اظہر مشوانی سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار، اپیلٹ ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنادیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے

Senator Faisal Javed

Murad Saeed

Senate election

Peshawar High Court

Azam Khan Swati

pti leaders

Azam Swati

azam sawati

azhar mashwani

Election 2024

Nomination Papers Accepted

khurram zeeshan