Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ 8 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے 2 مراحل میں پاکستان آئے گی
شائع 10 اکتوبر 2022 01:19pm
27 دسمبر سے 15جنوری تک کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
27 دسمبر سے 15جنوری تک کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔

مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ 8 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 2 مراحل میں پاکستان آئے گی۔

27 دسمبر سے 15جنوری تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے گی۔

دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، اس دوران کھیلے جانے والے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 27 سے 31 دسمبرتک کراچی جبکہ دوسرا 4سے 8جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اس دورے میں شامل 3 ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں آئندہ سال 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائٹ بال میچزکھیلے گی۔

اس دوران دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرحلے میں شامل ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے میچز بالترتیب 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل آخری 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم ، 4 اور 7 مئی کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

New Zealand

پاکستان

PCB

lahore

test series

t20 series

odi series

nz vs pak