Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

نجی کمپنی ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد سے ایئر ایمبولینس چلائے گی

پروازکے دوران مریضوں کی مدد کے لیے طبی ٹیم بھی موجود ہوگی
شائع 06 جنوری 2025 10:43pm

نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز نے ایدھی فاؤنڈیشن کی قیادت میں پاکستان میں اپنی ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ سروس پائپر سینیکا طیارے سے اپنا کام شروع کرے گی، جدید طیارہ مریضوں کو ملک کے کسی بھی ہوائی اڈے سے بروقت طبی امداد کے لئےکراچی لائے گا، پروازکے دوران مریضوں کی مدد کے لیے طبی ٹیم بھی موجود ہوگی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئر ایمبولینس سے مریض کی منتقلی

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان نے مستقبل قریب میں 2 اضافی طیارے شامل کرکے سروس کو وسعت دینے کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد ملک بھر میں سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے مریض کو دور دراز یا شہری علاقوں سے طبی سہولیات تک تیزی سے منتقل کیا جا سکے گا۔ یہ اقدام پاکستان میں ہنگامی طبی رسپانس کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اضافہ کرتا ہے۔

پارا چنار میں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ادویات اور خوراک کی فراہمی

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی صوبائی حکومت کے زیر انتظام ایئر ایمبولینس سروس شروع کی ہے، ایئر ایمبولینس سے زخمی خاتون کو کامیابی سے میانوالی سے راولپنڈی پہنچایا گیا۔

پاکستان

karachi

quetta

lahore

peshawar

Air Ambulence