Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان اکرم راجہ کی دہشت گری کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

پی ٹی آئی لاہور کے احتجاج کے 3 مقدمات میں بھی تحریک انصاف کے رہنما کی ضمانت منظور
شائع 07 اکتوبر 2024 01:29pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گری کے مقدمے میں 15 اکتوبر تک عبوری منظور کر لی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی لاہور کے احتجاج پر سلمان اکرم راجہ کی تین مقدمات میں 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت ہوئی، جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی 15 اکتوبر تک عبوری منظور کرلی۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

سلمان اکرم راجہ کی 3 مقدمات میں 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ کے معاملے پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی 3 مقدمات میں 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سلمان اکرم راجہ نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں، عدالت نے 2 لاکھ کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور کی۔

پی ٹی آئی رہنما کی تھانہ اسلام پورہ، لاری اڈہ اور مستی گیٹ مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی۔

Lahore High Court

D Chowk protest

Minar e Pakistan

PTI jalsa

PTI protest

atc lahore

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Jalsa Lahore

4th October D Chowk Protest

pti minar e pakistan