Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر داخلہ کی گورنر خیبر پختونخوا کو صوبے میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

ملاقات کے دوران محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی نے کرم کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا
شائع 08 اگست 2024 10:26am

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں قیام امن کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا نے کرم کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے کثیر الجہتی مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ’جیت‘ کا ہی آپشن ہے جسے قومی اتحاد سے حاصل کریں گے، محسن نقوی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرم میں اراضی کے تنازع پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، بعض عناصر نے دو گروپوں کے مابین تصادم کو غلط رنگ دیا جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرم سے تعلق رکھنے والے ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے حمید حسین کی قیادت میں معززین علاقہ سے ملاقات کی، کرم میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کیے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کے تناظر میں مؤثر اقدامات کیے، پوری کوشش ہے کہ کرم سمیت خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے، امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ، اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار شہید

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قیام امن کے لیے تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Interior Minister

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

Kurram

Faisal Karim Kundi

governor kpk

mohsin naqvi

Pakistan Law and order situation

law and order situation

Kurram district