Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
23 Dhul-Hijjah 1445  

عید الاضحیٰ پر مختلف حادثات میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ رپورٹ جاری

پنجاب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر حادثات کی رپورٹ جاری کردی گئی
شائع 19 جون 2024 02:47pm

پنجاب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر حادثات کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق 2 روز میں پنجاب بھر میں ہونے والے مختلف حادثات میں 39 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز حادثات میں 21 جبکہ پہلے دن 18 افراد جاں بحق ہوئے، عید کے دوسرے روز حادثات میں 2137 زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ترجمان ایمرجنسی سروسز کے مطابق عید کے دوسرے روز صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ 311 حادثات میں 366 لوگ زخمی ہوئے۔

فیصل آباد میں 144، گوجرانوالہ میں 103، ملتان میں 96 اور دیگر تمام اضلاع میں 1483 حادثات رپورٹ ہوئے۔

فیصل آباد: لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، 2 بچے جھلس کر جاں بحق

ترجمان کے مطابق عید کے دوسرے دن پنجاب بھر میں آتشزدگی کے 164 واقعات رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں 39، فیصل آباد میں 13، گوجرانوالہ میں 10 اور باقی اضلاع میں آتشزدگی کے 102 واقعات رپورٹ ہوئے۔

عید کے دنوں میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 2 روز کے دوران 3 ہزار کے قریب کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق عیدالاضحیٰ کے ایام میں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے، عید کے پہلے اور دوسرے روز 2918 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 افراد کی سواری کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی، ہلڑ بازوں اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

پنجاب میں دریا اور نہر میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق ہو گئے

عمارہ اطہر کے مطابق ون ویلنگ اور ہلڑبازی روکنے کے لیے لاہور شہر کے 90 مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔

lahore

punjab

traffic accident

Road Accident

Eid ul Azha

Eid Ul Adha 2024