Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

عدالت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا
شائع 24 جنوری 2024 05:17pm

لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

ECP

Lahore High Court

salman akram raja

justice ali baqar najafi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 24 2024