Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

الیکشن کیلئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

لاہور پولیس نے عام انتخابات کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 10:31pm

پنجاب حکومت نے الیکشن 2024 کے لیے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرتےہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فوری صوبے بھر میں کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی سمیت سیاسی گروپوں کے جھگڑوں کے خدشات ہیں، جس کے پیش نظر 12 فروری تک پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنسی وغیرلائسنسی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عام انتخابات کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل

دوسری جانب لاہور پولیس نے عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

جس کے مطابق پولنگ ڈے پر 30 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ پولنگ ڈے پر 4 ہزار سے زائد لیڈی پولیس بھی فرائض سرانجام دیں گی۔

لاہورپولیس کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 68 لاکھ، 58 ہزار 95 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں

انتخابی مہم ختم ہونے کا وقت اور تاریخ جاری

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے

انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو اجازت نامے جاری

سی سی پی او لاہورکا کہنا تھا کہ پولیس عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے، انتخابی ضا بطہ اخلاق پرعملدرآمد کے لیے اداروں کو بھر پور معاونت فراہم کی جارہی ہے، پولنگ ڈے پر ڈولفن فورس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پیٹرولنگ کریں گی، پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کے لیے خصوصی ناکے بھی قائم کیے جائیں گے۔

lahore

punjab

Section 144

section 144 imposed

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 23 2023