Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے ہوم سیریز: نیوزی لینڈ کی ٹیم کل رات کراچی آئے گی

سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان بھی کل متوقع
شائع 21 دسمبر 2022 12:23pm
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فوٹو: فائل

پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کل رات کراچی آئے گی، سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان بھی کل کیا جائے گا۔

انگلینڈ سے ہوم گراؤنڈ پروائٹ واش کے بعد اب پاکستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

کراچی اور ملتان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لئے مہمان ٹیم جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب شہرقائد پہنچے گی۔

کیوی ٹیم 2021 میں بھی پاکستانی آئی لیکن سیکیورٹی کا جواز بنا کر دورہ ادھورا چھوڑکرچلی گئی تھی۔

سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان بھی ایک دو روز میں متوقع ہے جبکہ ٹیم میں حسن علی، یاسرشاہ اور فواد عالم کی واپسی کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26دسمبرسے کراچی میں شروع ہوگا۔

New Zealand

پاکستان

PCB

lahore

test series