Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا

اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا
شائع 11 اپريل 2025 04:37pm

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا، اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے درخواست واپس لے لی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہو گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان سے بات کر لی تھی۔

گلگت بلتستان ججز کی تعیناتی: وفاق کو آرڈر 2019 پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے، جسٹس جمال مندوخیل

وکیل غلام مصطفیٰ کندوال نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونی ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں ابھی ججز کی تقرریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیئے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کہیں؟

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے۔

بعدازاں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لے لی گئی۔

بعد ازاں اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کےدرمیان ججز تقریوں کے طریقہ کارپراتفاق ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا اور گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستیں 3 ہفتے کے لیے ملتوی کردیں۔

9 مئی کے مقدمات منتقلی کا معاملہ؛ پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا تھا۔

گلگت بلتستان

Supreme Court

اسلام آباد

CONSTITUTIONAL BENCH

Justice Aminuddin

Constitutional Benches

judges appoinment