Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 13 افراد کی جان لے لی

مختلف حادثات کے نتیجے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے

تیز رفتاری اور غفلت نے کئی افراد کی جان لے لی، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

سندھ کے شہر گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹر وے پر مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیرپور کے علاقے فیض گنج کے قریب ڈبل کیبن اور وین میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

خیبرپختونخوا، پنجاب میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 22 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر گوجرہ بائی پاس روڈ پر آلو سے بھر ٹرک کار سے ٹکرا گیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل کردیا، حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرارہوگیا، پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا۔

بدین حیدرآباد شاہراہ پر ماتلی کے قریب دو کاریں ٹکر گئیں، حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی شدید زخمی ہو گئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

punjab

traffic accident

sindh

Road Accident

trafic accident