Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، عدالتوں اور قانونی فورم پر جائیں گے، علی امین کا اعلان

ہماری حکومت نے 13 مہینوں میں ایک روپیہ قرض نہیں لیا، مردان میں خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، عدالتوں اور قانونی فورم پر جائیں گے ، ہماری حکومت نے تیرہ مہینوں میں ایک روپیہ قرض نہیں لیا، قرضوں پر چلنے والی قوم آزاد اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتی ۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مردان میں خطاب کرتے ہوئے کہا این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، اپنا حق عدالتوں اور قانونی فورم پر لیں گے،ہماری حکومت نے تیرہ مہینوں میں ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ بغیر اضافی ٹیکس کے قرض اتارے جا رہے ہیں، قرضوں پر چلنے والی قوم آزاد اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتی۔ پی ٹی آئی پر بیرونی ایما پر ظلم کیا جا رہا ہےاگر ہم ناکام ہوئے تو آئندہ نسلیں بھی محرومیوں کا شکار رہیں گی۔

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے مردان کا دورہ کیا وہاں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس وہ موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتال وہ ہے جہاں علاج ممکن ہو، صرف عمارت کافی نہیں، ہمارے ہاں افتتاح پہلے، کام بعد میں ہوتا ہےیہ روایت بدلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہر منصوبے کا افتتاح مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔ حکومت نے 13 مہینوں میں ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔ بغیر اضافی ٹیکس کے قرض اتارے جا رہے ہیں۔ قرضوں پر چلنے والی قوم آزاد اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتی۔

انہوں نے اعلان کی اکہ یو سی سطح پر مسائل کے حل کے لیے 50، 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے جس سے مقامی مسائل جلد حل ہوں گے ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کریں گے۔

راولپنڈی میں احتجاج؛ پی ٹی آئی کے حراست میں لیے گئے رہنما اور خواتین رہا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنے احکامات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ہمیں وہ فورم بتائے جہاں ہم انصاف کے لئے رجوع کر سکیں، فارم 47 کی جعلی حکومت کو نہ عدالتی احکامات کی کوئی پرواہ ہے اور نہ بنیادی انسانی حقوق کا کوئی لحاظ ہے، ملک میں اس وقت قانون کی عملداری کا نام و نشان تک نہیں۔

شاہ محمود قریشی کی بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی قیادت سے اپیل

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ دینا اور ان پر تشدد کرنا جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جعلی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔

عمران خان کی بہنوں سے ناروا سلوک پر بیان

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور اُن کی بہنوں کے ساتھ یہ ناروا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کی ناجائز حکومت بانی کی دشمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے اس طرح کے غیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہم نے جعلی حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آرہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی چئیرمین نا حق قید میں ہیں، ان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی، عمران خان کے اہل خانہ اور پارٹی قائدین کو ملاقات کی اجازت نہ دینا آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بانی چیئر مین کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی شعبے میں مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے، مجوزہ ترامیم کا مقصد مائینز اینڈ منرلز کے شعبے کو مضبوط اور مزید منافع بخش بنانا ہے، یہ ترامیم پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں، خیبر پختونخوا حکومت ہر شعبے میں بلا جھجک اصلاحات لا رہی ہے، مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، انہیں اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی۔

مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، مافیا وزیراعلی کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، وزیراعلی مائینز اینڈ منرلز شعبے کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مافیا مجوزہ ترامیم کے خلاف پروپیگنڈا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، ہم جعلی وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟ مینڈیٹ چوروں کو صوبائی اختیارات دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

خیبر پختونخوا

imran khan

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Aleema Khan

Adyala Jail