Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اس بار اسلام آباد پوری تیاری سے جائیں گے، جنید اکبر

پارٹی میں اگر ڈیلیور نہیں کرسکا تو عمران خان کو کہوں گا آپ کو آپ کی پارٹی مبارک ہو، پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب
شائع 05 فروری 2025 09:54pm

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی میں اگر ڈیلیور نہیں کرسکا تو عمران خان کو کہوں گا آپ کو آپ کی پارٹی مبارک ہو، پارٹی میں کسی کی سازش برداشت نہیں کروں گا، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، اس بار اگر اسلام آباد جائیں گے تو مکمل تیاری کے ساتھ جائیں گے۔

پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی قاسم علی شاہ کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن ہوں، میں کوئی ڈولکی بجانے نہیں آیا، اگر ڈیلیور نہیں کرسکا تو عمران خان کو کہوں گا آپ کو آپ کی پارٹی مبارک ہو، پارٹی میں کوئی سازش برداشت نہیں کروں گا۔

جنید اکبر نے کہا کہ میری صوبائی صدارت میں گروپ بندی کی کوئی گجاش نہیں، پارٹی میں چاہے کتنا ہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں تو ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8 فروری جلسے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی کا کارکن کسی بھی جگہ سے غائب ہوا تو متعلقہ تھانے کے باہر دھرنا دیں گے، جنید اکبر

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اب سزا اور جزا کا عمل شروع ہو گیا ہے، جو ڈیلیور نہیں کرسکتے وہ کسی عہد پر فائض نہیں رہ سکے گا، میں نے پہلے کہا تھا کہ جو ہاتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف بڑھے گا وہ ہاتھ ہی نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، اس بار اگر اسلام آباد جائیں گے تو مکمل تیاری کے ساتھ جائیں گے، ہمیں معلوم کہ ہمارے ساتھ 26 نومبر والی کارروائی ہوگی، اس کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہوکر جائیں گے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

PTI jalsa

pti kpk

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Junaid Akbar

pti minar e pakistan jalsa

PTI Jalsa Lahore

junaid akber