لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ
لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے ایک، ایک جج کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔
صدر آصف زرداری نے تین ججوں کے تبادلے کر دیئے، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کر دیا گیا۔
دوسری ہائیکورٹ سےجج نہ لایا جائےنہ چیف جسٹس بنایا جائے، ججزکاصدراورچیف جسٹس پاکستان کوخط
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر لاہور ہائیکورٹ کے 15ویں سینئر جج ہیں، جن کی تقرری 8 جون 2015 کو کی گئی تھی جبکہ وہ 62 سال کی عمر میں وہ 2 جولائی 2030 کو ریٹائر ہوں گے۔
سندھ ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو سینارٹی فہرست میں 26ویں نمبر پر ہیں، جن کا تقرر بطور ہائیکورٹ جج اپریل 2023 میں کیا گیا تھا، اور ان کی ریٹائرمنٹ 2037 میں ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکوٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے مشہور جج کا نام بھی شامل
بلوچستان ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس محمد آصف 20 جنوری2025 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے ملک کی کسی دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔
ججوں نے دوسری ہائیکورٹ سے جج لا کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بنانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Comments are closed on this story.