Aaj News

جمعہ, جنوری 31, 2025  
01 Shaban 1446  

غزہ نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، آیت اللہ خامنہ ای

جدید اسلحہ سے لیس صہیونی حکومت کو مکمل امریکی حمایت حاصل تھی
اپ ڈیٹ 2 دن پہلے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دے دیا۔ انہوں نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جدوجہد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چھوٹے اور محدود غزہ نے ایسی صہیونی حکومت کو گھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کردیا، جو جدید اسلحہ سے لیس اور اسے امریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، قیدی رہا، اسرائیلی فوج پیچھے ہٹے گی، جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن یا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پرشدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جبر اور جغرافیائی مداخلت فلسطینیوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتی، کیونکہ غزہ فلسطینیوں کا ہے، ان کی مادر وطن ہے اور وہاں رہنے کے لیے انہوں نے بھاری قیمت چکائی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ جاری رہنے کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ ہفتے جنگ بندی ہوئی تھی، اس کے تحت اسرائیل نے گرفتار شہریوں کی رہائی کے بدلے سیکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت، اسرائیل کو یرغمالیوں کی فہرست موصول

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے، عدالت نے حماس کے شہید رہنما کے بھی وارنٹ جاری کردیے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمہ میں ترکیہ اور اسپین سمیت دیگر کئی ممالک نے فلسطین کی حمایت کی تھی اور 50 ہزار کے قریب فلسطینیوں کی شہادت کو ان کی نسل کشی سے تعبیر کیا تھا۔

غزہ جنگ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والوں میں 18 ہزار سے زائد بچے، خواتین، 200 سے زائد صحافی، طبی عملے کے ہزاروں ارکان شامل تھے۔

Israel

world

Iran

Gaza

Gaza Cease Fire Deal

Gaza ceasefire agreement