Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

سپریم کورٹ میں کل عمران خان کی درخواست سمیت کون سے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل ان تمام مقدمات کی سماعت کرے گا
شائع 19 جنوری 2025 10:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست، ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز پر ازخود نوٹس اور ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے دائر سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی آئینی بینچ کل 20 جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسںٹس نعیم افغان شامل ہیں۔

دوسری جانب آئینی بینچ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

ارشد شریف قتل کیس از خود نوٹس: لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ 3 رکنی کمیٹی کو ارسال

ادھر ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز پر لیا گیا ازخود نوٹس بھی کل سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل تحقیقات کیس بھی کل سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 6 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

arshad sharif murder case

Election 2024

Election Rigging

CONSTITUTIONAL BENCH

Justice Aminuddin

Constitutional Benches