Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر
شائع 15 جنوری 2025 09:48pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر کل سماعت سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کل ہوگی۔

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان نے ملزمان کی نشاندہی کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے، سابق وزیراعظم نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیےسازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا، 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کاروائی کی جا رہی ہیں۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کردی تھیں، جن پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ 27 نومبر 2024 کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

21 دسمبر کو جناح ہاؤس سمیت سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں سے 10 سال قید بامشقت تک کی سزائیں سنادی گئیں تھیں۔

بعد ازاں، 26 دسمبر کو 9 مئی 2023 میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

9 May Cases

Imran Khan Bushra Bibi

MAY 9 CASES

new tosha khana case

Tosha Khana Reference 2

MAY 9 CASE