ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 31 زخمی
ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہو گئے۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث مانانوالہ اسٹاپ پر تیز رفتار مزدا گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بہاول نگر میں ہارون آباد روڑ اڈا گجیانی کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور ہائی ایس وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوگئے جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
زخمیوں میں 8 افراد کو تشویشناک حالت میں بہاولپور منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد میں 50 سالہ مافیہ بی بی، 10 سالہ فرح فاطمہ، 26 سالہ نعمان اور 60 خلیل احمد شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا، پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کا شکار مسافر بس بہاول نگر سے ہارون آباد جارہی تھی، جبکہ وین مخالف سمت سے آرہی تھی۔
ادھر سندھ کے ضلع جیکب آباد میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے 11 مسافر شدید زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ صدر کی حدود بولان پمپ کے قریب شکار پور روڈ پر پیش آیا۔
کندھ کوٹ سے جیکب آباد آنے والی مسافر وین بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں محمد صدیق، محمد رمضان اور عبدالہادی سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
کراچی اور خیرپور میں ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، 3 زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔