Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

چڑیا گھر کی انٹری فیس 300 روپے لینے کا انکشاف

ٹکٹ ادا کرکے چڑیا گھر کا پورا جنرل ایریا دیکھا جا سکتا، ترجمان
شائع 01 جنوری 2025 10:39pm

پاکستان میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کی سیر بھی بہت مہنگی ہوگئی ہے، ملک کے بڑے شہر کے چڑیا گھر کے مہنگے داخلہ ٹکٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکا حاصل کرنے والی نجی کمپنی کی جانب سے انٹری فیس 300 روپے مقررکرنے کی خبر پر ترجمان نے وضاحت کی کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخ کے حساب سے 100روپے انٹری فیس ہے جس کو ادا کرکے لاہور چڑیا گھر کا پورا جنرل ایریا دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان چڑیا گھر نے کہا کہ نجی کمپنی نے عوام کی آسانی کے لئے 2 کائونٹر بنائے گئے ہیں، جہاں انٹری فیس کائونٹر اور انٹری بمعہ انکلوژر کاؤنٹر موجود ہے، شہری 100روپے کا انٹری ٹکٹ لے کر چڑیا گھر میں داخل ہو سکتے، اور اندر جاکر مرضی کے جانوروں کے انکلوژر کا ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کائونٹر پر اپنی مرضی سے انکلوژر کا ٹکٹ بھی خریدا جاسکتا ہے، کوئی بھی شہری اسے خریدنے کا پابند نہیں۔ چڑیا گھر میں داخلہ فیس 100، سانپ گھر 200، ہولو گرام 300، ایم آر ٹکٹ 100، جبکہ وی آر ٹکٹ بھی 100روپے کا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کو سستی تفریح فراہم کریں گے، سروس پرووائیڈر کی جانب سے اوور چارکنگ یا انٹری فیس کے ساتھ زبردستی انکلوژر ٹکٹ فروخت پر سخت کارروائی ہوگی۔

پاکستان

cm punjab

lahore

punjab

Lahore Zoo

Ticket