ائیر وائس مارشل عامر حیات دوبارہ قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعینات
عامر حیات کو ایک بار پھر سی ای او پی آئی اے تعینات کرتے ہوئے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ائیر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل سی ای او پی پی اے کے تقرر تک عامر حیات سی ای او پی آئی اے رہیں گے۔
پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش، 250 ارب کے واجبات کی ادائیگی پر آمادہ
ائیر وائس مارشل عامر حیات 7 دسمبر کو سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے، بورڈ میٹنگ میں عامر حیات کو دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے موصول بولی مسترد، نئی تجاویز پیش
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔