ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کا نیا شیڈول تیار، میچز کب اور کہاں کھیلیں جائیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کا نیا شیڈول تیار کرلیا، نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے پی سی بی اور ویسٹ انڈیز بورڈ نے مشاورت سے نئے شیڈول پر اتفاق کرلیا، جس کے تحت ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 روزہ وارم اپ میچ 10 اور 11 جنوری کو راولپنڈی میں ہوگا، اب پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا میچ ملتان کرانے کا اعلان کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
دوسری جانب کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے، کریگ بریتھویٹ (کپتان)، جوشوا ڈاسلوا (نائب کپتان) ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا، جو 10 اور 11 جنوری کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔
کرکٹ ویسٹ اندیز نے ٹیسٹ سیریز کے نئے شیڈول کو بھی اعلامیے کا حصہ بنادیا ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی۔