Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

26 نومبر کے 200 لاپتہ لوگوں میں سے اب 54 رہ گئے، ہفتے تک مذاکرات میں پیشرفت ہوگی، گنڈا پور

سول نافرمانی کی تحریک پر عمران خان سے مشاورت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 19 دسمبر 2024 07:06pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو لاپتہ ہونے والے 200 لوگوں میں سے کئی واپس آگئے اور اب تعداد صرف 54 رہ گئی ہے، سول نافرمانی کی تحریک پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہوئی ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 26 نومبر احتجاج کے بعد سے ہمارے 200 لوگ لاپتہ تھے مگر اب لاپتہ افراد تعداد کم ہوکر صرف 54 رہ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے مشاورت ہوئی کیونکہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں اُن میں پاکستان کے لیے سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

حکومت سے بات ہوگی نہ اسٹیبلشمنٹ سے، پی ٹی آئی کا مذاکرات کیلئے متبادل پلان سامنے آگیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے کابینہ اور صوبائی سطح پر انکوائری کررہے ہیں، جو حالات بن گئے ہیں ایسے میں پاکستان کے لیے سوچنے پر مجبور ہیں، امید کرتا ہوں سیاسی جماعتیں غور و فکر اور مذاکرات کرکے کوئی حل نکالیں گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جن کی حکومت ہے وہ اشارہ دیں گے تو مثبت ردعمل بھی آجائے گا، میری آفیشل میٹنگز میں گفتگو ہوتی رہتی ہے میں وہاں بھی بات کرتا ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہفتہ 21 دسمبر تک دونوں اطراف سے مثبت پیش رفت کی امید ہے۔

rawalpindi

imran khan

D Chowk protest

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PTI protest

adiala jail

Adiyala Jail

Adyala Jail

Protest Call

Adiayala Jail

PTI March Call

24th November PTI March