Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ دے دیا
شائع 13 دسمبر 2024 03:07pm

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی جلد سماعت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں عدالتی دائرہ اختیار اور بنیادی حقوق کا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

سپریم کورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ

قبل ازیں جمعے کے روز سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آٸینی بینچ نے 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف داٸر درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے کرنے کا عندیہ دیا۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سننی ہیں، 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے مقرر کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں۔

سپریم کورٹ: 26 ویں ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ کو بھیج دیا گیا

دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری تھے کہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردیتے ہیں، ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں بھی مقرر کرنی ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

26th amendment

26th Constitutional Amendment

CONSTITUTIONAL BENCH

Justice Aminuddin

Constitutional Benches

military court trail

militray court

Military Court Trial