جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم کب عائد ہوگی؟
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں
مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 5 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 5 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی جبکہ ملزمان میں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت 13 دسمبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں۔
Shah Mehmood Qureshi
lahore
Yasmeen Rashid
pti leaders
Yasmin Rashid
9 May
MAY 9 RIOTS
9 May Cases
9 may incident
MAY 9 CASES
MAY 9 CASE
مقبول ترین
Comments are closed on this story.