Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی : تاجروں سے بھتہ مانگنے والے گینگ ایران سے چلانے کا انکشاف

ایران سے گینگ وار کارندے نے کال پردو تاجروں کے نمبر دیئے
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 11:14pm

لیاری میں تاجروں سے بھتہ مانگنے والا گینگ ایران سے آپریٹ ہوتا ہے ،2 تاجروں کو بھتے کی کال کرکے ایک سے2 لاکھ روپے رقم وصول کی گئی، 2 روز قبل پولیس مقابلے میں گرفتار لیاری گینگ وار کارندے شاہد شوٹر نے وڈیو بیان میں اہم انکشاف کر دیا۔

شاہد شوٹر نے وڈیو بیان میں کہا کہ مجھے ایران سے گینگ وار کارندے یعقوب ماما نے فون کال پر2 نمبر دیئے، اور دونوں تاجروں سے بھتہ مانگنے کی ہدایت کی، ایک تاجر سے 2 لاکھ بھتہ وصول کیا جبکہ دوسرے تاجر نےکال نہیں اٹھائی ۔

سونے کی بالیوں کے لیے بزرگ خاتون قتل

لیاری گینگ وارکارندے نے بتایا کہ کچھ دن بعد مجھے ایران سے دوسرے گینگ کی کال آئی ، جس میں کہا گیا یہ ہمارا بندہ ہے، تم نے اس سے بھتہ کیوں مانگا؟

سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

پولیس مقابلے میں گرفتارملزم نے کہا کہ لیاری میں اس وقت ایران سے بہت سے بھتہ خور گینگ چلائے جا رہے ہیں۔

IG Sindh

Iran

sindh

Sindh Police

lyari gang war