Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت ریاست پر حملہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا

بشری بی بی جذباتی تقریریں کر کے پشتون قوم کو استعمال کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2024 12:56pm

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مظاہرے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کو ریاست پر حملہ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور علی امین صوبہ کو وفاق سے لڑا رہے ہیں، بشری بی بی جذباتی تقریریں کر کے پشتون قوم کو استعمال کر رہی ہے، گھریلو خاتون پشتونوں کو تشدد پر اکسا رہی ہے، صوبے میں لوگوں کے سر قلم کئے جا رے ہیں اور وزیر اعلی وفاق پر چڑھائی میں مصروف ہیں۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور صوبے کو وفاق سے لڑا رہے ہیں، یہ کہتے تھے کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا، جو کچھ کل سے آج تک ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے پولیس اور پھر رینجرز کو قتل کرنے والے کون ہیں سب سامنے آگیا، رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنا ریاست پر حملہ ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں جس کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کے وسائل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو مظاہروں میں جھونکا جا رہاہے۔

4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج تعینات

یہ پُرامن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے، انتشاری ٹولہ خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشری بی بی پارٹی کو لیڈ کرنا چاہتی ہے اور اس وقت صوبے میں بشری اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی متوازی حکومت چل رہی ہے، علی امین گنڈا پور کے دونوں طرف کھڈے ہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیا کریں۔

فیصل کریم کنڈی نے بشری بی بی کے خطاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی جذباتی تقریریں کر کے پشتون قوم کو استعمال کر رہی ہیں، گھریلو خاتون پشتونوں کو تشدد پر اکسا رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کیا کہ اس ٹوپی ڈرامے میں صوبے کا نقصان ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا کے وسائل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو مظاہروں میں جھونکا جا رہاہے، کرم میں دوائیں اور خوراک بھیجنے کی بجائے اضلاع کے ڈی سیز گاڑیاں پکڑ کر احتجاج کے لئے کمک پہنچاتے رہے جبکہ صوبے میں لوگوں کے سر قلم کئے جا رے ہیں اور وزیر اعلی وفاق پر چڑھائی میں مصروف ہیں۔

خیبر پختونخوا

imran khan

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

bushra bibi

PTI protest

Faisal Karim Kundi

governor kpk

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

PTI March Call

24th November PTI March