Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کارکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وقت نہ دینے پر سیخ پا

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا ورکر کو عزت دو کے نعروں سے گونج اٹھا، ویڈیو وائرل
شائع 08 نومبر 2024 10:36pm

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وقت نہ دینے پر سیخ پا ہوگئے، وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا ورکر کو عزت دو کے نعروں سے گونج اٹھا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں ورکرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاج اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان نے کیا۔

وزیراعلی ہاؤس میں ورکرز کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکنوں کو وزیراعلی ہاؤس میں ورکر کو عزت دو کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان رہائی کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے آئے تاہم ورکرز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 3 گھنٹے انتظار کرایا اور 5 منٹ کی ملاقات میں خود بولے اور واپس چلے گئے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے تین دنوں میں سیکڑوں کارکنان گرفتار

راولپنڈی میں احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشکلات میں اضافہ، مقدمات درج

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی طرف سے رہا کارکنان کو پیسے دینے پر ورکر طیش میں آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔

وزیر اعلیٰ مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو تحریک انصاف کے کارکنان نے ورکر کو عزت دو کے نعرے بلند کیے۔

مشتعل کارکنان وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مرکزی دروازے کے باہر کچھ دیر تک نعرے بازی کرتے رہے، احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی بھی ہاؤس میں موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق ناراض ورکرز کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 منٹ کی ملاقات میں صرف خود بولے اور واپس چلے گئے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گرفتار ہوئے تھے، چند روپے کے لیے نہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

pti workers arrest

cm house kpk