عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب اور زین قریشی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان نے عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زین قریشی نے بھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور
عمر ایوب، زین قریشی، علیمہ اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ عمر ایوب اے ٹی سی راولپنڈی اور اے ٹی سی فیصل آباد میں پیشی کے لیے گئے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان اے ٹی سی اسلام آباد میں حاضری کے لیے گئی ہیں، زین قریشی اے ٹی سی راولپنڈی پیشی کے لیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.