Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا
شائع 09 اکتوبر 2024 05:21pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو معطل کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔

سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔

Supreme Court

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

STAY ORDER

monal restaurant