Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام، گنڈا پور سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ سب انسپیکٹر کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج کیا گیا
شائع 07 اکتوبر 2024 11:46am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تھانہ ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ بلاک کرنے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سب انسپیکٹر کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، عامرمغل اور بیرسٹر سیف کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مقدمے میں 350 کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے کے مندرجات کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپورپرسرکاری وسائل کے غلط استعمال اور اعظم سواتی پرمالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، وردی پھاڑی گئی، اہلکاروں کو یرغمال بنا کر حبس بیجا میں رکھا گیا ، ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ بھی کی، گرفتار ملزمان نے بتایا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم ہے ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا

imran khan

D Chowk protest

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PTI jalsa

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

4th October D Chowk Protest

d'chowk islamabad

Ali Amin Gandapur Arrested