عمران خان کی رہائی سے متعلق علی امین گنڈا پور کے الٹی میٹم کا وقت ختم
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا 15 روزہ الٹی میٹم کا وقت ختم ہوگیا تاہم سابق وزیراعظم کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی سے متعلق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوگیا، 15 دن کا الٹی میٹم ختم ہونے کے باجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر کو علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں ہونے والے سنگجانی جلسے میں عمران خان کی رہائی سے متعلق بیان دیا تھا جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی کو 15 دن میں رہا کرنے کا دعوی کیا تھا۔
’معافی شافی نشتا‘، گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی
اس معاملے پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا مؤقف بھی سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں، عمران خان کی رہائی جلد یقینی بنائے گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ لگتا ہے رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور خواجہ آصف کو کسی نے خبر نہیں دی کہ علی امین نے اٹک کراس کیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جعلی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔
Comments are closed on this story.