Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کرکے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 22 ستمبر 2024 10:54am

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے پورے پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے، خواجہ آصف لاہور جلسے کا ایک ایک دن گن رہے تھے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے، حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا۔

’اصل واردات لیڈر شپ نے خود ڈالی ہے‘ پی ٹی آئی رہنما اپنی ہی جماعت پر برہم

انٹرچینج کھلتے ہی نقاب پوشوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ جعلی وزراء نے پہلے گنڈاپور کو اٹک کراس کرنے کا چیلنج دیا، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو نااہلوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor

PTI Jalsa Lahore