Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  
Live
PTI Jalsa Lahore

پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست

9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، درخواست میں مؤقف
شائع 28 مارچ 2025 07:21pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔

اکمل خان باری نے مزید کہا کہ پُرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔

Read More

یاد رہے کہ آج 28 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دی تھی۔

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، درخواست
شائع 10 مارچ 2025 11:24am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 22 مارچ کو لاہور مینار پاکستان پر شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے درخواست دی مگر انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی، جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Read More

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے، عدالت 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

پی ٹی آئی مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں

اکمل خان باری نے 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی
شائع 19 فروری 2025 05:50pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں ہوگئی، 22 مارچ کو جلسے کے لیے درخواست جمع کروادی۔

پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ 23 مارچ قرار داد پاکستان کے موقع پر 22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، 22 کو پرامن جلسہ کریں گے، جلسے کا مقصد 23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔

Read More

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، تاہم بعد ازاں اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں جلسہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کا 8 فروری کے یوم سیاہ کا پلان فائنل، صوابی میں آج بڑا پاور شو ہوگا

تمام قافلے پہنچنے کے بعد باہر کے لوگ صوبے میں داخل نہیں ہوسکیں گے
شائع 08 فروری 2025 08:39am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری بروز ہفتے کے یوم سیاہ کا پلان فائنل کرلیا، اسلام آباد میں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں ہوگا جبکہ صوابی میں آج بڑا پاورشو کیا جائے گا، تمام قافلے پہنچنے کے بعد باہر کے لوگ صوبے میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع میں بھی احتجاج ہوگا، سندھ کی قیادت اپنے حلقوں میں مظاہرے کرے گی۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ پر اسلام آباد میں میدان نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، خیبرپختونخوا میں بڑا پاور شو کیا جائے گا، اس حوالے سے پارٹی قیادت نے رہنماؤں کو بتا دیا ہے۔

تحریک انصاف کا صوابی میں جلسے کے لیے پنڈال بھی سج گیا ہے، 80جس میں فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج بنا دیا گیا۔ جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی قیادت اور کارکن صوبائی جلسے میں جائیں گے، پنجاب کی قیادت اور کارکن لاہور جلسے میں شرکت کریں گے۔

Read More

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی عوام سے صوابی جلسے میں شرکت کی اپیل کردی۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی

8 فروری کو مینڈیٹ چوری ہونے کیخلاف احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یوم سیاہ پر ہر پاکستانی گھر سے نکلے جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیاں ابھی تک جاری ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کو جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں احتجاج ہوگا جبکہ سندھ کی قیادت کراچی سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کرے گی۔

8 فروری کو مینڈیٹ چوری ہونے کیخلاف احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

ہفتے کو صوابی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ویڈیو پیغام
شائع 06 فروری 2025 05:50pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپیل کی ہے کہ 8 فروری کو مینڈیٹ چوری ہونے کے خلاف احتجاج ہوگا، ہر پاکستانی گھر سے نکلے۔ ہفتے کو صوابی میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صوابی جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی عوام کے لیے پیغام ہے، 8 فروری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، عمران خان کو لوگوں نے ووٹ دیا، اس منڈیٹ کو چوری کیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 1971 میں بھی ملک میں مینڈیٹ چوری ہوا، جس کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہوا اور ملک ٹوٹا تھا، 8 فروری کو صوابی کے مقام پر بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں کارکن بڑی تعداد میں وہاں پہنچیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت ملک کو مزید نقصان پہنچانے کے در پے ہے، پاکستان کو جو نقصان ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

Read More

بانی پی ٹی آئی پرمقدمات میں الیکشن کمیشن نے حکومت کو سہولت فراہم کی، شیخ وقاص

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 8 فروری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، ہم سب نے پاکستان، جمہوریت اور آئین کےلیے کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستانی جہاں جہاں بھی ہیں، وہ 8 فروری کو نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ صوابی کے مقام پر جلسہ ہے، ہر پاکستانی مینڈیٹ چوری ہونے کے خلاف 8 فروری کے احتجاج کے نکلے، 8 فروری کو پیغام دینا ہے کہ ہم حق لینا بھی جانتے ہیں اور حق چھین کر لینا جانتے ہیں۔ ہم نے ایمان، یقین کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی

8 فروری کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں کوئی احتجاج نہیں کرے گی
شائع 06 فروری 2025 04:38pm

پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کو حتمی شکل دے دی، 8 فروری کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں کوئی احتجاج نہیں کرے گی، جلسہ صرف خیبرپختونخوا میں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے 8 فروری کو احتجاج کے معاملے کو لے کر تحریک انصاف نے احتجاج کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق 8 فروری کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں کوئی احتجاج نہیں کرے گی، جلسہ صرف خیبرپختونخوا میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی قیادت اور کارکنان صوبائی جلسے میں شرکت کرے گی، تمام قافلوں کے پہنچنے کے بعد خیبر پختوبخوا کو باہر کے لوگوں کے لیے بند کیا جایے گا۔

Read More

علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8 فروری جلسے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

پنجاب کے ورکرز اور قیادت لاہور جلسے میں شرکت کرے گی، جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرے گے جبکہ سندھ کی قیادت کراچی سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر شام 5 بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اس بار اسلام آباد پوری تیاری سے جائیں گے، جنید اکبر

پارٹی میں اگر ڈیلیور نہیں کرسکا تو عمران خان کو کہوں گا آپ کو آپ کی پارٹی مبارک ہو، پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب
شائع 05 فروری 2025 09:54pm

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی میں اگر ڈیلیور نہیں کرسکا تو عمران خان کو کہوں گا آپ کو آپ کی پارٹی مبارک ہو، پارٹی میں کسی کی سازش برداشت نہیں کروں گا، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، اس بار اگر اسلام آباد جائیں گے تو مکمل تیاری کے ساتھ جائیں گے۔

پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی قاسم علی شاہ کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن ہوں، میں کوئی ڈولکی بجانے نہیں آیا، اگر ڈیلیور نہیں کرسکا تو عمران خان کو کہوں گا آپ کو آپ کی پارٹی مبارک ہو، پارٹی میں کوئی سازش برداشت نہیں کروں گا۔

جنید اکبر نے کہا کہ میری صوبائی صدارت میں گروپ بندی کی کوئی گجاش نہیں، پارٹی میں چاہے کتنا ہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں تو ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8 فروری جلسے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

Read More

پی ٹی آئی کا کارکن کسی بھی جگہ سے غائب ہوا تو متعلقہ تھانے کے باہر دھرنا دیں گے، جنید اکبر

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اب سزا اور جزا کا عمل شروع ہو گیا ہے، جو ڈیلیور نہیں کرسکتے وہ کسی عہد پر فائض نہیں رہ سکے گا، میں نے پہلے کہا تھا کہ جو ہاتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف بڑھے گا وہ ہاتھ ہی نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، اس بار اگر اسلام آباد جائیں گے تو مکمل تیاری کے ساتھ جائیں گے، ہمیں معلوم کہ ہمارے ساتھ 26 نومبر والی کارروائی ہوگی، اس کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہوکر جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8 فروری جلسے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

علی امین گنڈاپور کی جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
شائع 05 فروری 2025 04:38pm

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں جنید اکبر خان نے علی امین گنڈا پور کو 8 فروری صوابی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Read More

پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں عہدوں کی تبدیلی کے بعد گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر فضل حکیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جلسے کے انتظامات کے علاوہ دیگر پارٹی امور بھی زیر بحث آئے۔

پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں، استدعا
شائع 03 فروری 2025 09:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔

Read More

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں اور پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہورہا ہے، پی ٹی آئی نے اس روز یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اس روز ہم اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گے، تاہم ہم اسلام آباد کی جانب مارچ بھی کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔

اٹک میں عمران خان سمیت 53 رہنماؤں اور 4 ہزار کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 22 مختلف دفعات درج ہیں
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2024 10:28pm

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اٹک تھانہ میں عمراں خان کے سمیت متعدد کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر تھانہ ایس ایچ او سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمہ میں بانی ، گنڈاپور سمیت 53 رہنما، 4 ہزار نامعلوم کارکنان نامزد ہیں۔

مقدمہ میں نامزد ملزمان افراد میں عظمی خان اورعلیمہ خان بھی شامل ہیں۔ زین قریشی، شوکت بسرا، شیخ وقاص اکرم، عمرایوب ، نعیم حیدر پنجوتھہ، صنم جاوید اور سلمان اکرم راجہ بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت 22 مختلف دفعات درج لگائی گئیں ہیں۔ مقدمہ موٹروے ایم ون کٹی پہاڑی پتھرگڑھ کےمقام پراحتجاج پر درج ہوا ہے۔

Read More

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملے کیے گئے جس میں 3 ڈی ایس پیز سمیت 56 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

سلمان اکرم راجہ کی دہشت گری کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

پی ٹی آئی لاہور کے احتجاج کے 3 مقدمات میں بھی تحریک انصاف کے رہنما کی ضمانت منظور
شائع 07 اکتوبر 2024 01:29pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گری کے مقدمے میں 15 اکتوبر تک عبوری منظور کر لی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی لاہور کے احتجاج پر سلمان اکرم راجہ کی تین مقدمات میں 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت ہوئی، جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی 15 اکتوبر تک عبوری منظور کرلی۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

Read More

سلمان اکرم راجہ کی 3 مقدمات میں 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ کے معاملے پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی 3 مقدمات میں 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سلمان اکرم راجہ نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں، عدالت نے 2 لاکھ کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور کی۔

پی ٹی آئی رہنما کی تھانہ اسلام پورہ، لاری اڈہ اور مستی گیٹ مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی۔

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج

مقدمے میں حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر نامزد
شائع 06 اکتوبر 2024 02:53pm

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کے درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں چیئرمین پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ ریاست کے خلاف بغاوت، دہشت گردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں چئیرمین پی ٹی آئی، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔

لاہور میں احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی، مینار پاکستان نہ پہنچنے پر 6 مقامات پر مظاہرے

Read More

ڈی چوک کے اطراف رینجرز و پولیس کا سرچ آپریشن، حملوں میں ملوث کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

پی ٹی آئی احتجاج: جڑواں شہروں سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال 46

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے ان رہنماؤں کو ریاست کے خلاف تشدد پر اکسایا، ان رہنماؤں نے کارکنوں کے ساتھ ریاست مخالف نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی، کارکنوں نے کانسٹیبل بلال کو زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے موقع سے 16 مشتعل کارکنوں کو حراست میں لیا، مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف لاہور کے دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج کرلیے گئے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف تھانہ ملت پارک اور ہنجروال میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ اے ایس آئی عقیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، ہنجروال پولیس نے گزشتہ روز 5 کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکلنے پر گرفتار کیا۔

تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ 10 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا احتجاج: راولپنڈی اور اسلام آباد میں درجنوں مقدمات درج

دوسری جانب جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں درجنوں مقدمات درج کرکے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار گرلیا گیا۔

ڈی چوک اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج تیسرے روزمیں داخل ہوگیا، احتجاج کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے درجنوں مقدمات درج کرلیے۔

راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، راجہ بشارت، شہریار ریاض ، راجہ راشد حفیظ ،اعجاز خان جازی ، ناصر محفوظ سمیت متعدد رہنماؤں کو مقدمے میں شامل کرلیا۔

تھانہ ٹیکسلا میں 250 سے 300 کارکنان پر مقدمہ درج کیا ہے جبکہ 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی سمیت سخت ترین دفعات لگائی گئ ہیں۔

متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ مظاہرین آتشیں اسلحہ سمیت اسلام آباد جا رہے تھے اور دھمکی دے رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر عہدیداروں نے حکم دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جھتوں میں اکھٹا ہوا جائے، اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو اسلام آباد کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں، مظاہرین نے خوف و ہراس پیدا کیا اور وہاں موجود لوگوں کو ڈرایا، مظاہرین پیٹرول بموں اور اسلحے سے لیس تھے، مظاہرین نے روڈ بلاک کیا ۔۔پولیس ملازمین کو اغواء کر کے تشدد بھی کیا۔

پی ٹی آئی جلسہ: ڈی سی لاہور کو 30 ستمبر تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں،عدالت
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2024 11:16am

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو 30 ستمبر تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی لاہور مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی ہماری درخواست ڈی سی لاہور کے پاس زیر التوا ہے۔

عدالت کی سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ 30 ستمبر تک ڈی سی لاہور اس درخواست پر فیصلہ کریں، ڈی سی لاہور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو اس حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں۔

Read More

راولپنڈی جلسہ کامیاب بنانے کیلئے گنڈا پور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو 30 ستمبر تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

درخواست میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ 5 اکتوبر کو ہے، پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ مینار پاکستان پر شام 5 سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، عدالت ضلعی حکومت 5 اکتوبر جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

مریم نواز نے گنڈا پور کو پنجاب آنے پر بڑی وارننگ دے دی

اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 04:25pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، خیبر پختونخوا کے حکمران گالیاں دینے، جلاؤ گھیراؤ کے بجائے عوام کے لیے کام کریں میں پنجاب کے جس اسپتال میں جاتی ہوں وہاں خیبرپختونخوا سے آئے مریض زیر علاج ملتے ہیں، پنجاب میں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں کام کرکے عوام کے سامنے آتی ہوں، آج کسان پیکج پر عمل درآمد کا اعلان کررہے ہیں، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بہت آئے بہت دیکھےآپ نے، سیاست کو بدنام کیا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں ایسا کوئی ایگریکلچر پیکج نہیں بنا، میری کابینہ میں 95 فیصد نوجوان ہیں، 6 سال میں ایک نوجوان کو میرٹ پر نوکری ملی، حلفاً اقرار کرتی ہوں کہ ایک بھی نوکری میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی، آپ ڈگری لے کر جاتے ہو، نوکری نہیں ملتی، مجھے احساس ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کیا آپ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں گالم گلوچ ہو، یہ تو بڑا آسان ہے میں بھی کسی اور صوبے میں جاکر جلاؤ گھیراؤ کروں، بھڑکیں لگانا، جلاؤ گھیراؤ کرنا آسان ہے، جہاں جاتی ہوں خیبرپختونخوا کے مریض ملتے ہیں، پہلے بحث ہوتی تھی ملک نے کتنی ترقی کرلی کیا منصوبے بن گئے، آج بحث ہوتی ہے کس نے کتنی اونچی آواز میں گالی نکالنی ہے۔

Read More

انہوں نے بتایا کہ پنک بٹن متعارف کروانے جارہے ہیں ایک کلک پر پولیس پہنچ جائے گی، مجھے اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، کسان کو اس کی گندم کی قیمت کبھی نہیں ملتی، آڑھتی ادھار پر کسان سے گندم اٹھاتا ہے پھر بھی اسے وہ معاوضہ نہیں ملتا، 50 ہزار کسانوں نے کارڈ وصول بھی کرلیے ہیں، کسان کارڈ کے لیے پنجاب سے 10 لاکھ درخواستیں آئی ہیں، چھوٹے کسانوں کو بغیر سود ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرضہ دینے جارہے ہیں، 15 اکتوبر کو کسان کارڈ کی ایکٹویشن بھی ہوجائے گی، میں آڑھتیوں سے بلیک میل نہیں ہوں گی۔

تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں ںے کہا کہ جلسے کا وقت چھ بجے طے ہوا تھا انہوں نے خلاف ورزی کی، موٹر وے پر رانگ وے پر گاڑیوں کا قافلہ لے کر چل پڑے اور لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا، کام کچھ کرنا نہیں ہے اور جب من کھلے تو منہ سے غلاظت کا ڈھیر نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 بجے کے بعد 2 پولیس والے گئے اور جسلہ ختم کرالیا، پنجاب قاعدے اور قانون کےساتھ چلتا ہے، گرین بیلٹ کو آگ لگادو شہدا کے مجسموں کو آگ لگادو یہ نہیں ہونے دیں گے، جو آپ کو پیٹرول بم کا درس دے پولیس والے کا سر توڑ دو کیا درست ہے، 9 مئی کے مقدمات میں جو نوجوان اندر ہیں آج ان کا پرسان حال نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو وارننگ دی کہ پنجاب میں قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہروقت جلسے کرتے رہیں گے تو کام کب کریں گے، میرے خلاف نعرہ لگائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت اور اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، حکومت گندم کسان سے نہیں مافیا سے خریدتی ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، اپنے بچے تو باہر بیٹھے ہیں انہیں نہیں لاتے پاکستان، ہمارا کام دوسرے صوبوں پر لشکر کشی کرنا نہیں، تمہارے صوبے میں لوگ بھوک اور بیماریوں سے مررہے ہیں، ان کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا، کلاشنکوف لہرانے والا اپنے صوبے پر توجہ دے۔

مینار پاکستان پر جلسے کیلئے بھی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے مدد مانگ لی

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 25 ستمبر 2024 02:08pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو راولپنڈی میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی، چوہدری امیرافضل نے جلسہ کے لیے درخواست جمع کروائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرلی تھی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی نے لاہور اور اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا۔

Read More

اس تناظر میں پی ٹی آئی کی جانب سے اکمل خان باری نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ 5 اکتوبر کو ہے پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان پر شام 5 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق ہوگا، مینار پاکستان جلسے کی مین درخواست تاحال زیر سماعت ہے۔

راولپنڈی جلسہ کامیاب بنانے کیلئے گنڈا پور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5 اکتوبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ایک اور مقدمہ درج

دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں عوام کو حکومت، عدلیہ اور فوج کے خلاف بھڑکانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور میں 21 ستمبر کو ہونے والے جلسے پر تیسرا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، مقدمہ تھانہ کاہنہ میں شہری عبد الغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں عوام کو حکومت، عدلیہ اور فوج کے خلاف بھڑکانے کی دفعات شامل ہیں۔

عمران کی سالگرہ: علیمہ کا 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، نیا وقت تجویز

چیف جسٹس کا مقصد پی ٹی آئی کو تباہ کرنے کا تھا، ہمشیرہ عمران خان
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2024 06:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو پنڈی میں جلسہ کرنے کا بولا ہے، جبکہ لاہور میں مینار پاکستان پر 5 اکتوبر کو احتجاج کے لئے این او سی اپلائی کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے گا۔ یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے، بانی پی ٹی ائی نے کہا 28 ستمبرکو پنڈی میں جلسہ کریں۔

Read More

علیمہ خان نے کہا کہ انھوں نے این او سی نہیں دینا، ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے۔ اگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم جلسے کو احتجاج میں تبدیل کردیں گے ۔لاہور مینار پاکستان پر 5 اکتوبر کو احتجاج کے لئے این او سی اپلائی کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی نئی درخواست

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینارپاکستان پر جلسے کیلئے نئی درخواست دی گئی ہے۔

سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری نے درخواست جمع کروائی جس می ں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی کی سالگرہ ہے اس لئے جلسے کی اجازت دی جائے، ہم شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

اکمل خان باری نے درخواست میں لکھا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہمیں اپنے لیڈر کی سالگرہ تقریب منانے کی اجازت دی جائے، ہم مینار پاکستان جلسے کیلئے تمام قانونی ضابطوں پر عمل کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان میں مولانا فضل الرحمان اور طاہر القادری بھی جلسہ کرچکے ہیں، تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔

علی گنڈاپور کے محافظوں کا پولیس افسران پر تشدد، وڈیو بیان سامنے آگئے

قافلوں میں شریک لوگوں نے ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید اور سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
شائع 23 ستمبر 2024 03:56pm

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے محافظوں کے ہاتھوں پولیس افسران پر تشدد کے بعد متاثرین کے وڈیو بیانات سامنے آ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے کے دوران مبینہ طور پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے گارڈز نے بارودی پولیس افسران پر تشدد کیا تھا۔ قافلوں میں شریک لوگوں نے ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید اور سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس اہل کار کے مطابق لاہورسیالکوٹ موٹروے پراسلحہ بردار لوگوں کو روکا گیا، تمام افراد نے رائفلیں ہاتھوں میں پکڑ رکھی تھیں جن کے لائسنس مانگے گئے تو لائسنس دکھانے کے بجائے قافلے میں شریک لوگوں نے تشدد شروع کردیا۔

وڈیو کے مطابق سب انسپکٹر احمد کو رائفل کے بٹ مارے گئے ۔ اہل کاروں نے بتایا کہ افسران کی ہدایت پر جوابی کارروائی نہیں کی گئی۔

Read More

گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے، عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے مخالفین کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے سمجھا دیا ہے، عظمیٰ بخاری
شائع 22 ستمبر 2024 04:56pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی کوئی گلی اور سڑک کچی نہیں رہے گی، لاہور اور پنجاب ہمارا فخر ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک جماعت کا ایجنڈا ملک میں آنے والی بہتری کو روکنا ہے۔

گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کرکے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

Read More

انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کا جلسے میں نہ پہنچنا مریم نواز کی فتح ہے، پی ٹی آئی کو لاہور میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، کل پی ٹی آئی سے لاہور میں لوگ اکھٹے نہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام مریم نواز سے خوش ہیں، مریم نواز نے مخالفین کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے سمجھا دیا ہے۔

ن لیگ سے حکومت لے کر ’پانی آتا ہے پانی جاتا ہے‘ کو دی جا رہی ہے، حماد اظہر کا بڑا انکشاف

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کہاں سے آتی ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف پر سوائے پی ٹی آئی کے پورا صوبہ خوش ہے۔

پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے
شائع 22 ستمبر 2024 01:14pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے۔

کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے۔

30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کیے گئے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی۔

ن لیگی دعوؤں کے برعکس پی ٹی آئی کے آدھے ادھورے جلسے میں کتنے لوگ آئے

Read More

پی ٹی آئی جلسے کیلئے سخت شرائط کی فہرست جاری، گنڈاپور معافی مانگیں

پولیس نے جلسے کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا، نظربندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔

گنڈاپور نے رکاوٹیں عبور کرکے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف

حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 22 ستمبر 2024 10:54am

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے پورے پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے، خواجہ آصف لاہور جلسے کا ایک ایک دن گن رہے تھے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے، حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا۔

’اصل واردات لیڈر شپ نے خود ڈالی ہے‘ پی ٹی آئی رہنما اپنی ہی جماعت پر برہم

Read More

انٹرچینج کھلتے ہی نقاب پوشوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ جعلی وزراء نے پہلے گنڈاپور کو اٹک کراس کرنے کا چیلنج دیا، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو نااہلوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

’اصل واردات لیڈر شپ نے خود ڈالی ہے‘ پی ٹی آئی رہنما اپنی ہی جماعت پر برہم

بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتا تو بزدلوں تمہاری وہ کلاس لیتا یاد رکھتے، صدام ترین
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2024 12:03am

پی ٹی آئی کے رہنما صدام ترین اپنی ہی جماعت پر برس پڑے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدام ترین نے کہا کہ جنریٹر چاروں طرف موجود تھے اصل واردات لیڈر شپ نے خود ڈالی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رہنما مائک اور لائٹیں خود بند کروا کر فرار ہوگئے لیڈرشپ نے عوام کو میدان میں ہی چھوڑ دیا اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتا تو بزدلوں تمہاری وہ کلاس لیتا یاد رکھتے ایس پی اخلاق کے ساتھ بیٹھ کر اوپر 6 بجے لائٹ اور مائک بند کرائے، غیرت یاد کروانا پی ٹی آئی ورکرز بخوبی جانتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیج سے 7بجے اترنے والا آخری بندہ میں تھا کیونکہ باقی 6 بجتے ہی اتر گئے اور اب بجلی کٹوانے والی بات اپنی عزت بچانے کے لیے ہو رہی ہے۔ اتنے عوام کے درمیان گرفتاری کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا تھا ۔

صدام ترین نے سوال کیا کہ لیا لیڈرشپ کی کارکردگی کو دیکھ کر کیا بانی رہا ہو سکتے ہیں؟ اور کیا ایسے آئینی ترمیم کو روکا جا سکتا ہے؟

Read More

ن لیگ سے حکومت لے کر ’پانی آتا ہے پانی جاتا ہے‘ کو دی جا رہی ہے، حماد اظہر کا بڑا انکشاف

سنا ہے انہوں نے ایک اور کٹھ پتلی تیار کی ہے، حماد اظہر
شائع 21 ستمبر 2024 09:36pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے لاہور جلسے میں بڑا انکشاف کردیا ہے۔

حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے خطاب میں اشارہ دیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے حکومت واپس لی جا رہی ہے اور اس کی جگہ کسی اور کو تخت اقتدار پر بٹھایا جائے۔

انٹرچینج کھولتے نقاب پوشوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا

حماد اظہر نے کہا، ’سنا ہے ن لیگ کی حکومت جا رہی ہے، اور سنا ہے انہوں نے ایک اور کٹھ پتلی تیار کی ہے، وہ جو کٹھ پتلی سندھ سے آوازیں لگاتی ہے پانی آتا پانی جاتا ہے، اس کو تیار کیا ہے‘۔

Read More

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب نہ پانی آئے گا نہ پانی جائے گا عوام آئے گی۔

ن لیگی دعوؤں کے برعکس پی ٹی آئی کے آدھے ادھورے جلسے میں کتنے لوگ آئے

خیال رہے کہ ہفتہ کو ہونے والا پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ بنا علی امین گنڈاپور کی تقریر کے ختم کردیا گیا تھا۔

جلسے سے حماد اظہر اور بیرسٹو گوہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔

علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، عطا تارڑ

اسی دوران لاہور پولیس کو حماد اظہر کی گرفتاری کے احکامات بھی موصول ہوئے، لیکن ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

انٹرچینج کھلتے ہی نقاب پوشوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا

مختلف شاہرایں ٹریفک کے لیے پچھلے کئی گھنٹے سے بند، ایمبولینس بھی پھنس گئی
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2024 09:37pm

لاہور میں بابو صابوا نٹرچینج کھولتے ہی پی پی ٹی آئی کے نقاب پوش کارکنوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا، جبکہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ حکومتی دعوؤں کے برعکس لاہور کی مختلف شاہراہیں بند ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ اختتام پزیر ہوتے ہی بابو صابوا نٹرچینج کھولتے ہی پی پی ٹی آئی کے نقاب پوش کارکنوں نے ٹریفک کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی، کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل حکومت کی جانب سے بارہاں کہا گیا کہ کسی بھی سڑک یا شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

Read More

لیکن سگیاں پل، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ بھی ٹریفک کے لیے پچھلے کئی گھنٹے سے بند ہے۔ جس کے سبب لاہور میں داخل ہونے والے اور باہر جانے والے مسافر خوار ہو گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کلاشنکوف کا بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

شاہراہیں بند ہونے کے سبب ایمبولینس بھی راستے میں پھنس گئی ہیں، کسی بھی ایمبولینس کو لاہور میں داخلہ کی انٹری نہیں مل رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ اختتام پذیر ہوتے ہی کئی گھنٹے سے بند بابو صابو ٹول پلازہ سے پولیس نے کنٹینرزہٹا دیے، کنٹینرز ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی۔

علی امین گنڈاپور نے کلاشنکوف کا بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

علی امین جلسے میں نہ پہنچنے پر جھلاہٹ کا شکار
شائع 21 ستمبر 2024 07:09pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جلسے کے راستوں میں رکاوٹیں دیکھ کر غصے میں آگئے، اور انہوں نے کلاشنکوف کا بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

ایک طرف پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی ڈیڈلائن کے مطابق جلسہ تقریباً ختم کردیا ہے تو دوسری جانب علی امین گنڈاپور کا قافلہ ابھی بھی راستے میں ہی ہے۔

علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، عطا تارڑ

Read More

علی امین کا قافلہ سیالکوٹ سے لاہور موٹر وے انٹرنس پر پہنچا تو رکاوٹیں دیکھ کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو غصہ آگیا۔

ن لیگی دعوؤں کے برعکس پی ٹی آئی کے آدھے ادھورے جلسے میں کتنے لوگ آئے

انہوں نے جھلاہٹ میں انہوں نے کلاشنکوف کا بٹ مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

بالآخر پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا قافلے کی لاہور آمد ہوئی، علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج سے لاہور میں داخل ہوا، ایم ٹو انٹرچینج بند کئے جانے پر قافلے نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا راستہ استعمال کیا۔

فیروز والا کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنان نے توڑ پھوڑ کی، پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کی جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکن نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، عطا تارڑ

ان کی جلسی، سیاست اور گورننس سب فیل ہوگئی ہیں، عطا تارڑ
شائع 21 ستمبر 2024 07:04pm

وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی طرح پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ بھی فلاپ ہوگیا ہے۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کی تمام سڑکیں کھلی رہیں، ان کیلئے کہیں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی تھی، اس کے باوجود یہ پورا زور لگا کر بھی چند لوگ ہی اکھٹے کرسکے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کردیا ہے، یہ لوگ عوام کو جمع کرنےمیں ناکام رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جلسے کے حوالے سے بڑی بڑی بھڑکیں ماری تھیں، ان کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، انہوں نے عدلیہ اور اداروں کے خلاف محاذ آرائی شروع کی ہوئی ہے۔

Read More

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، علی امین مریم نواز سے اپنا مواز نہ کریں۔ ان کی جلسی، سیاست اور گورننس سب فیل ہوگئی ہیں۔