Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 لگادی

صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 19 ستمبر 2024 11:31am

حکومت پنجاب نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے لیے دفعہ 144 لگا دی، صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کے لیے دفعہ 144 لاگو ہو گی، لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان شامل امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد امتحانی مراکز اور اردگرد ہر قسم کا ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، کتابیں اور گائیڈز لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور ارد گِرد کسی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی شخص کو امتحانی عمل میں رکاوٹ بننے یا غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی ۔

lahore

Section 144

Punjab Government

punjab home department

MDCAT

section 144 imposed

mdcat admission