Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کار ساز حادثے میں ملوث ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں دائر

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہوگی
شائع 16 ستمبر 2024 11:28am

کراچی میں کار ساز حادثے میں ملوث ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اورجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کرچکے ہیں، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت ہوگی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جبکہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

traffic accident

Road Accident

Karsaz

Karsaz Road Accident

KARSAZ ACCIDENT