Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پرسلامتی کونسل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے

صدر سلامتی کونسل نے خبر دار کیا کہ اگر جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو ممکنہ کارروائی کریں گے
شائع 04 ستمبر 2024 08:40am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پرسلامتی کونسل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے۔ صدر سلامتی کونسل نے خبر دار کیا کہ اگر جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو ممکنہ کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی حملے میں یرغمالیوں کی ہلاکت کے پر اسرائیلی عوام بدستور مشتعل ہیں۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید پینتیس فلسطینی شہید اور سڑسٹھ زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، شہدا کی مجموعی تعداد چالیس ہزار اٹھ سو انیس ہوگئی۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں طولکرم، ہیبرون اور جنین میں اسرائیل کا آپریشن جاری، شہدا کی تعداد تینتیس ہوگئی، شہدا کی مجموعی تعداد چھ سو بیاسی ہوگئی، پانچ ہزار سات سو زخمی ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں روسی سفیر نے امریکا سے جنگ بندی سے متعلق مجوزہ ترامیم کی وضاحت کا مطالبہ کردیا۔ امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد مسئلہ ہے۔ جان کربی کہتے ہیں قیدیوں کی ہلاکتیں فوری جنگ بندی کو واضح کرتی ہیں۔

Israel

Palestine

Gaza

Israeli Forces

Gaza Ceasefire