Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ایف بی آر کے تاجر برادری سے مذاکرات ناکام، ملک گیر شٹر ڈاؤن مہم زور پکڑ گئی

بھاری بجلی کے بلز، ہوشربا ٹیکسز اور تاجر دوست اسکیم کیخلاف ہڑتال کو جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی حمایت حاصل ہے

ملک بھر کی تاجرتنظیموں کی جانب سے بھاری بجلی کے بلز، ہوشربا ٹیکسز اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے۔ تاجروں سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ کراچی چیمبر، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، انجن تاجران سمیت ملک بھر کی مختلف تاجر تنظیمیں ہڑتال میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت کراچی چیمبر نے بھی تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے ہڑتال کی حمایت کی۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی بھی تاجر تنظیموں کی کال پر حکومت کے خلاف ساتھ کھڑی ہے۔ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے کہا کہ قوم آئی پی پیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، بجلی بلوں میں صرف لاگت وصول کرنی چاہیے۔

ادھر تاجر رہنماوں کا کہنا ہے آج تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، حکومت جب تک تاجر دوست اسکیم کو واپس نہیں لیتی شٹر ڈاون جاری رہے گا۔

تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، ایف بی آر

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے تاجر برادری سے مذاکرات ناکام ہوگئے، چیئرمین ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم واپس لینے سے انکار کردیا۔

ہڑتال حکومت کی پالیسیوں پرعدم اعتماد ہے، سراج الحق

اس حوالے سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آج کا کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومت کی پالیسیوں پرعدم اعتماد ہے۔

چکدرہ انٹرچینج پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام اور تاجر برادری کی کمرتوڑکے رکھ دی ہے جبکہ امن وامان کی صورتحال بھی ابتر ہے۔

جڑواں شہروں میں تاجردوست اسکیم کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال

جڑواں شہروں میں بھاری بجلی کے بلز، ٹیکسز اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جارہی ہے، تاجرتنظیموں کی کال پر جڑواں شہروں میں تمام مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں بھی دکانیں اور تجارتی مراکز مکمل طورپربند ہیں جبکہ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیا ضروریہ کی چیزوں پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے اور آئی پی پیز معاہدے ری شیڈول کیئے جائیں۔

بورےوالا میں بھی بڑھتی مہنگائی کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

بورےوالا میں بھی مرکزی انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ فروٹ و سبزی منڈی،غلہ منڈی میں بھی دکانوں پر تالے ہیں۔

وکلا بھی تاجروں کے شانہ بشانہ بڑھتی مہنگائی اور بے جا ٹیکسز کے خلاف عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

سوات میں بھی تاجروں کی ہڑتال

بجلی بلوں میں اضافے، بدترین مہنگائی اور نارواٹیکسیز کے خلاف سوات ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز اور پرائیوٹ اسکول بند ہیں۔

صوبی، کرک اور کوہاٹ میں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی، کرک اور کوہاٹ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ناروا ٹیکسسز کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

کراچی چیمبر نے تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی

صوابی میں جماعت اسلامی اور انجمن تاجران کی کال پر ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جبکہ تاجروں کے علاوہ ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صوابی میں آج تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کردیے گئے، آل کارز ایسوسی ایشن صوابی نے بھی احتجاجاً اپنے تمام بارگین بند کردیے۔

کرک اور کوہاٹ میں بھی بجلی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسسز کے خلاف آج کرک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کی تمام انجمن تاجران اور تاجر تنظیموں نے مکمل حمایت کردی۔

انجمن تاجران کا اعلان کیا کہ آج تمام کاروباری مراکز بند ہوں گے اور کرک شہر میں احتجاجی ریلی اور جلسہ منعقد ہوگا۔

karachi

punjab

Strike

KPK Government