Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کا سپریم کورٹ سے رجوع

رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے جیل سپریٹنڈنٹ کی اپیل پراعتراض عائد کردیا گیا
شائع 26 اگست 2024 02:32pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنے والے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا جبکہ رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے جیل سپریٹنڈنٹ کی اپیل پراعتراض عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

جیل سپریٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا تھا کہ جیل سپریٹنڈنٹ کے پاس انٹراکورٹ اپیل کا قانونی فورم موجود ہے، اس فورم کے ہوتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔

’ن لیگ کے حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، عمران خان کا اسٹبلشمنٹ سے رابطہ ہوا ہے‘

جیل سپریٹنڈنٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف اپیل دائر کردی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض انصاف کے قتل کے مترادف ہے، یہ کہنا قانونی طور پر درست نہیں کہ سپریم کورٹ میں اپیل قابل سماعت نہیں۔

اڈیالہ جیل سے تین افسران کے تبادلے کر دئے گئے

جیل سپریٹنڈنٹ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دیا جائے اور مذکورہ درخواست کو نمبر الاٹ کیا جائے۔

Supreme Court

imran khan

Islamabad High Court

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adiayala Jail