Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلانے کا اعلان کردیا

علیمہ خان کا پشاور اور مردان کا دورہ، کارکنوں نے پارٹی قیادت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے
شائع 25 اگست 2024 02:30pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مل کر سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، جہاں ان سے جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر حلیمہ خان کے سامنے کارکنوں نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے پر علیمہ خان پارٹی قیادت پر پھٹ پڑیں

علیمہ خان پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضگی دور کی، علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں جبکہ انہوں نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

علیمہ خان نے پشاور کی تحصیل گور گٹھڑی کا بھی دورہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مردان کا بھی دورہ کیا اور مردان میں پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات کی، دورہ پشاور اور مردان کے دوران علیمہ خان پی ٹی آئی لیڈر شپ پر شدید برہم تھیں۔

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

Mardan

Aleema Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)