Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: سستے ٹکٹ کہاں سے اور کیسے مل سکتے ہیں؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلی جائے گی
شائع 21 اگست 2024 08:57am

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے، وی آئی پی 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ ویک اینڈ پر اس ٹکٹ کی قیمت 600 روپے ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں پہنچنے کا موقع دینے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں۔

ہمارے پاس مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے، شان مسعود

پی سی بی کے مطابق ٹکٹ بورڈ کی ویب سائٹ PCB.tcs.com.pk سے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایوی ایشن گراؤنڈ میں واقع ٹکٹ بوتھ یا نامزد ٹی سی ایس برانچز سے بھی ٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

میچ کے دنوں میں دو روٹس پر ایک مفت شٹل بس سروس بھی چلائی جائے گی تاکہ شائقین کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک رسائی میں آسانی ہو۔

روٹ ایک ایوی ایشن گراؤنڈ، راول روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک چلے گا، جبکہ روٹ 2 گورنمنٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کالج فار بوائز، 6 روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ہفتے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی بنگلادیشی کیمپ سے بُری خبر آگئی

یہ فیصلہ آنے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے کیا گیا۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

test series

Bangladesh

test cricket

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)