Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر ملتان موٹروے پر بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 19 اگست 2024 10:59am

سندھ کے شہر گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے خواتین بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے کا شکار بدنصیب مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی کہ سکھر ملتان موٹر وے پر گھوٹکی کے گاؤں ڈرنگ ملوک والی کے مقام پر بس کی کلینر سائیڈ ٹرالر سے ٹکراگئی حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 7 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کہ حادثے کے وقت بارش جاری تھی شاید بارش کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہو۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

کراچی ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق

دوسری جانب بس کے ملبے اور ٹرالر کو ریسٹ ایریا گھوٹکی ٹھکانے لگایا گیا ہے جبکہ بعض متوفیوں کے ساتھ ورثا نہ ہونے کی وجہ سے شناخت میں دشوری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں افراد میں مانسہرہ کے نور الٰہی، شگفتہ، روزینہ ،انیبہ اور حسنات شامل ہیں جنکی میتیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

فیروز والا

ادھر فیروزوالا کےعلاقے برکت ٹاؤن مین بازار میں ٹرک نے راہگیر خاتون اور اہلکار کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق اسکریپ سے بھرے ٹرک کو پولیس ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر ٹرک ڈرائیور سے بریک نا لگا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مجیداں بی بی اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے ابتدائی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی علامہ شبیر عثمانی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد کار سوار خاتون موقع سے فرار ہوگئی۔

لیاقت پور

دوسری جاب لیاقت پور میں بستی نوناری کے قریب آئل ٹینکر ریپئرنگ کیلئے کھڑے ٹریلر سے جاٹکرایا، حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹرالر اور کوچ میں تصادم کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

محسن نقوی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جبکہ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

traffic accident

sindh

Road Accident

Ghotki

bus and trailer collision

sukkur multan moterway m5