Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پی ٹی آئی میں شامل کرلیا

فہرست خیبرپختونخوا اسمبلی کو موصول ہوگئی، پی ٹی آئی کے باقی 34 اراکین آزاد قرار
شائع 05 اگست 2024 12:44pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پی ٹی آئی میں شامل کرلیا، فہرست خیبرپختونخوا اسمبلی کو موصول ہوگئی، جس میں پی ٹی آئی کے باقی 34 اراکین کو آزاد قرار دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بیشتر صوبائی وزراء کو بھی آزاد قرار د ے دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کا رکن اسمبلی تسیلم کیا گیا ہے۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر جزوی عملدرآمد، 39 پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفیکیشن، سپریم کورٹ سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو 29 نشستیں ملنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن میں تبدیلی

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلف نامے جمع

الیکشن کمیشن کی لسٹ میں خیبرپختونخوا کابینہ کے 8 اراکین کا نام شامل نہیں ہیں، انہیں آزاد قرار دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی لسٹ میں صوبائی وزرا آفتاب عالم، مینا خان، فضل حکیم کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی وزراء عدنان قادری، خلیق الرحمان، لیاقت علی اور ڈاکٹر امجد کا نام بھی پی ٹی آئی لسٹ میں شامل نہیں، جبکہ مشیر برائے کلچر اینڈٹورزم ذائد چن زیب کو بھی آزاد قرار دے دیا گیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 92 ہیں۔

ECP

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

KPK Assembly

PTI MNA

pti mpa

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)