Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بڑی خبر آگئی

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے کا امکان
شائع 05 اگست 2024 11:29am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ لینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا، کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کئی اہم کھلاڑیوں کا قومی ٹیم میں جگہ بنانا مشکل

پی سی بی نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی تردید کردی

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی نہیں ہوسکا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے اور عالمی معیار کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس ڈیکلئیر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ اسکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

test series

Bangladesh

PAK vs BAN

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

fitness test