Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا کے غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے گورنر خیبرپختونخوا کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
شائع 02 اگست 2024 11:19am

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور گورنر کے اعصاب پر سوار ہیں، علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے گورنر کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور گورنر کے اعصاب پر سوار ہیں، علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے گورنر کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، سارے مسائل علی امین گنڈاپور حل کر رہے ہیں تو پھر گورنر کس مرض کی دوا ہے، گورنر بننے سے اب تک فیصل کریم کنڈی اپنی کارکردگی دکھائیں، دہشت گردی، بجلی بحران، بنوں، کرم سانحات پر منفی بیان بازی کے علاوہ گورنر نے اور کیا کیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کی سوچ کا معیار ابھی تک زرداری کے پریس سیکرٹری سے آگے نہیں بڑھا، فیصل کریم کنڈی اس وقت صرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کی لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نےگورنر کے پی کو ڈی آئی خان جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی

فیصل کریم کنڈی اور بیرسٹر سیف کے ایک دوسرے پر حملے

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں اور پاراچنار واقعے کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کروایا، جامعات کے مسائل اور امن امان پر گورنر بیان بازی اور تنقید کے علاوہ اپنا عملی کردار دکھائیں، وائس چانسلرز کی تعیناتی کے مسئلے پر گورنر خودرکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور پھر تنقید وزیراعلی پر کرتے ہیں، گورنر اور ان کے سر پرستوں نے بنوں واقعے کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر اور وفاقی وزراء نے بنوں واقعے پر فوج کے خلاف عوام میں نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی، گورنر اگر واقعی مخلص ہے تو وفاق سے صوبے کے بقایاجات وصولی میں کردار ادا کریں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Faisal Karim Kundi

governor kpk

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor