Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد، شہر شہر 9 محرم الحرام کے جلوس

مجالس منعقد اور نوحہ خانی کی جارہی ہے۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 10:43pm

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس جھوٹے اور بڑوں شہروں سے برآمد ہوئے جبکہ مجالس منعقد اور نوحہ خانی کی کی گئی۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات تھے اور بیشتر شہروں میں موبسائل سروس بھی معطل رہی

کراچی

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دن ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا ۔ دوپہر 12 بجے کے بعد نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی اور مجلس کے بعد جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔

9 محرم کےجلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ سیکیورٹی پر4 ہزار200 سے زائد پولیس اہلکارتعینات رہے۔

علاوہ ازیں رینجرز کےدستے بھی سیکیورٹی میں پولیس کی معاونت کی، جلوس کے راستوں میں آنے والی مارکیٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ بلند وبالاعمارتوں پرشارپ شوٹربھی تعینات کئے گئے۔

کراچی میں جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس معطل رہے۔ کراچی میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

لاہور

لاہور میں 9 محرم الحرام کیلئے 378 مجالس اور 79 عزاداری جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ سکیورٹی کیلئے 11 ہزار سے زائد اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیے۔

21 ایس پیز، 18 ایس ڈی پی اوز اور 46 ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے جبکہ شرکا کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی گئی

واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز سمیت جدید آلات سے سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئیں۔ ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں روٹس کے اطراف پٹرولنگ کی۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سیکٹر جی 6 سے برآمد ہوا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثناء عشری پر ہی اختتام پزیر ہوا۔

پشاور

پہلا ماتمی ذوالجناح جلوس امام بار گاہ حسنیہ ہال صدر سے 10 بجے برآمد ہوا جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ سے 3 بجے برآمد ہوا۔

14 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پشاور کے مختلف امام بارگاہوں کے 16جلوس علم بھی ہوں گے جس کے لیے پشاور صدر اور اندرون شہر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کے علاقوں میں موبائل سروس بھی معطل ہے۔

شہر بھر میں 14 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے جبکہ عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کریں گے جس کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹ کے ساتھ ریسکیو اہلکار بھی موجود رہی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی گئی ہے جبکہ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

ڈی آئی خان

ڈی آئی خان میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی جلوس امام بارگاہ بمو شاہ سے 9 بجے برآمد ہوا، شہر سے آج 4 ماتمی جلوس برآمد کیے گئے۔

دادو

دادو میں آج 62 مجالس اور 55 ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ، 2 ماتمی جلوس انتہائی حساس جبکہ 16 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

روہڑی

روہڑی میں ساڑھے 500 سالہ قدیمی کربلا معلی کا نوڈھالہ تعزیہ جلوس منڈو کھبڑ پہنچ گیا، نماز ظہرین کے بعد جلوس دوسرے مرحلے میں دوسری منزل کے لیے برآمد ہوا۔۔

پاکستان

punjab

peshawar

sindh

KPK Government

moharram