Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضلع کرم: شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ دھماکا، 19 افراد زخمی

زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز
شائع 30 جون 2024 09:39am

ضلع کرم میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

لاہور، اسکریپ گودام میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے مزدور جاں بحق

دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کردیا گیا۔

پتوکی میں ری فلنگ کے دوران دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی

ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

خیبر پختونخوا

Blast

Kurram Agency

HAND GRANADE

Kurram district