Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
شائع 28 جون 2024 10:30am

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا، پرویز الہٰی عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

ECL

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pervaiz Elahi

Exit control list

CHAUDHARY PERVEZ ILAHI

PERVEZ ILAHI