Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پشاور: زبردستی فیڈرز آن کرنا مہنگا پڑ گیا، 19 گھنٹے بعد بھی رحمان بابا گرڈ اسٹیشنز کے فیڈرز بحال نہ ہوسکے

گزشتہ روز دوپہر تین بجے بجلی منقطع ہوگئی تھی
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 10:44am

پشاور: رحمان بابا گرڈ اسٹیشنزکے تمام فیڈرزکی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی ہے۔ پیسکو ترجمان کے مطابق 32 میں سے 18 فیڈرزکی بجلی بحال ہوگئی ہے جبکہ 14فیڈرزکی بجلی بحالی پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ زبردستی فیڈرز آن کرنے کا معاملہ اس وقت سنگین صورتحال اختیار کرگیا جب رحمان بابا گرڈ اسٹیشن فالٹ کے باعث بند کردیا گیا۔

علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا، خیبرپختونخوا سے بجلی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

ترجمان پیسکو کے مطابق مظاہرین کی جانب سے زبردستی بجلی آن کرنے سے گرڈ میں فالٹ آیا، فالٹ کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن سے 32 فیڈرزکو سپلائی منقطع ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزدوپہر3بجے سے فیڈرزکی بجلی منقطع ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزبجلی چوری سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پشاور میں بجلی چوری سے ایک کروڑ 81 لاکھ 4 ہزار سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

وزارت داخلہ کا حساس گرڈ اسٹیشنوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

بجلی چوری سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پشاور میں بجلی چوری سے ایک کروڑ 81 لاکھ 4 ہزار سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

رجمان پیسکو مظاہرین کیجانب سے زبردستی فیڈرز آن کرانے پر فالٹ آیا، گرڈ اسٹیشن سے 32 فیڈرز کو سپلائی منقطع ہو گئی ہے، بجلی کی بحالی میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں۔

پشاور: مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ، پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان کے خلاف 4 مقدمات درج

ترجمان نے مزید بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے پیسکو عملے سے موبائل فون بھی چھین لئے، مظاہرین کے مسلسل عمل دخل سے صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔

پشاور میں بجلی چوری سے پونے 2 کروڑ سے زیادہ کا نقصان

بجلی چوری سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پشاور میں بجلی چوری سے ایک کروڑ 81 لاکھ 4 ہزار سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر چڑھائی : وزیر توانائی نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

ایف آئی اے کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی چوری پر 15 انکوائریز اور 3 ایف آئی آر رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ اوور بلنگ کے روک تھام کے لئے 1 ہزار 676 کنکشنز چیک کیے گئے جس کے نتیجے میں پشاور سرکل میں 175 کنکشنز میں اوور بلننگ پائی گئی اور لاکھ 39 ہزار 300 یونٹس کی اوور بلننگ کی گئی، اوور بلنگ کی قیمت 1 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار سے بنتی ہے۔

خیبر پختونخوا

Loadshedding

Ali Amin Gandapur

Rehman Baba Grid Station