Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو، محکمہ داخلہ کی ہدایت

صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا
شائع 20 جون 2024 10:53am

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں۔

گرڈ اسٹیشن کنٹرول : وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کا افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کرنے پر اتفاق

علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا، خیبرپختونخوا سے بجلی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر چڑھائی : وزیر توانائی نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی مانیٹرنگ کریں، کسی بھی ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Loadshedding

Ali Amin Gandapur