Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل تعیناتی کے آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

جسٹس شاہد کریم 20 جون کو سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے
شائع 15 جون 2024 11:36am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم 20 جون کو سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 20 جون کو ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی جانب سے نامزد کردہ جج تعینات کرنے کا پابند ہے۔

الیکشن آرڈیننس 2024 لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنا والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بطور الیکشن ٹریبونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک، ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔

Lahore High Court

Election Tribunal

salman akram raja

retired judges